سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز

لاہور:پنجاب حکومت کا 5335 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ، تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ جبکہ کم از کم اجرت بڑھا کر 40 ہزار کر دی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ پر پھینک دیں، اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظور دی تھی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 5335 ارب روپے حجم کے بجٹ کی منظوری دیدی۔
کابینہ کے بجٹ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی، ترقیاتی بجٹ میں 47.2 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 1,240 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے تعلیم کا بجٹ 21.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 811.8 ارب روپے ، صحت کا بجٹ 17 فیصد اضافے سے 630.5 ارب روپے رکھنے کی منظوری دی، زراعت کے لیے 10.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 129.5 ارب روپے مختص کئے گئے۔
غیر ملکی منصوبوں کے لیے فنڈ
بجٹ میں غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کے لیے 171.7 ارب روپے تجویز کیے گئے، جاری اخراجات کا حجم 2,026.7 ارب روپے رہے گا، سروس ڈیلیوری اخراجات میں 5.8 فیصد کمی کرتے ہوئے 679.8 ارب روپے مختص کیے گئے، بلدیاتی حکومتوں کو 934.2 ارب روپے کی منتقلی کی منظوری دی گئی۔
محصولات
ایف بی آر کا ٹارگٹ 14,131 ارب، پنجاب کا حصہ 4,062.2 ارب روپے، پنجاب کا اپنا ریونیو ہدف 828.1 ارب روپے مقرر کیا گیا، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 524.7 ارب، نان ٹیکس آمدن 303.4 ارب روپے رہے گی۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کا محصولاتی ہدف 13 فیصد بڑھا کر 340 ارب، اربن امویبل پراپرٹی ٹیکس کا ہدف 32.5 ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
صحت
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں بھی شعبہ صحت ہماری توجہ کا مرکز ہے، صحت کے شعبہ کیلئے ریکارڈ 181ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، صحت عامہ کے شعبے میں ترقیاتی فنڈز کی مد میں 450ارب روپے رکھے گئے ہیں، سرگودھا میں 8.6ارب کی لاگت نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بہاولپور اوررحیم یار خان میں 4ارب روپے کی لاگت سے برن یونٹ کے قیام کا منصوبہ موجودہ بجٹ کا حصہ بنایا جارہا ہے، نشتر ہسپتال ملتان میں قائم برن یونٹ کے مریضوں میں کمی آئی ہے، سیالکوٹ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کیلئے 7ارب روپے مختص کیے ہیں۔
زراعت:
نئے مالی سال کے بجٹ میں زراعت کے لیے 10.7 فیصد اضافے کے ساتھ 129.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں،اس کے علاوہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کے لیے 171.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ بلدیاتی حکومتوں کو 934.2 ارب روپے کی منتقلی طے کی گئی ہے۔
بجٹ میں جاری اخراجات کا مجموعی حجم 2,026.7 ارب روپے ہے جو پچھلے سال کی نسبت 5.9 فیصد زیادہ ہے، سروس ڈیلیوری اخراجات میں 5.8 فیصد کمی کرتے ہوئے 679.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
تعلیم
اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سوشل سیکٹر کے شعبے کے لیے 494ارب روپے مختص کیے ہیں، تعلیم کے شعبے کے لیے 148ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 15 ارب کی لاگت سے طلبا کو بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 15.1ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ 40ارب روپے کی لاگت سے سرکاری سکولوں کی فلاح وبہبود کی جائے گی، سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی ، سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں سے بہتر بنائیں گے، 35ارب روپے کی لاگت سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پروگرام کے تحت تعلیم کی فراہمی کا معیار بہتر کیا جائے گا۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو معیاری تعلیم دی جائے گی، سکول وہیل پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کیا جارہا ہے، آئندہ مالی سال1لاکھ12ہزار طلبا کو مزید لیپ ٹاپس دیے جائیں گے، 67کروڑ کی لاگت سے پنجاب میں پہلے آٹزم سکول کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
حکومت پنجاب صوبہ بھر میں 8نئے خواتین کیلئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالجز بنانے جارہی ہے، آئندہ مالی سال ک۔ گد۔ 8ارب روپے کے خطیر فنڈز پنجاب کی یونیورسٹیوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔
ماحولیاتی آلودگی میں کمی
وزیرخزانہ نے بتایا کہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، 85.5 ارب روپے کی لاگت سے اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ شروع کیا گیا، سیف سٹی منصوبہ پنجاب کے 19اضلاع میں جاری ہے، لاہور کے 400 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دی جا رہی ہے، پنجاب کی خواتین کو جدید آئی ٹی کورسز سے بااختیار بنایا جا رہا ہے، 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر کا عمل مکمل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 70سے زائد شاہراہوں کی تعمیرنو کا کام مکمل کیا گیا، پنجاب کیلئے ماحول دوست بسوں کی خرید کا عمل جاری ہے، مجتبیٰ شجاع الرحمان لاہورکی سڑکوں پر 27الیکٹر ک بسیں چل رہی ہیں، 19ارب روپے کی لاگت سے آسان کاروباراسکیم کارڈشروع کیا گیا۔
مزید 12 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں ، آئندہ مالی سال مزید 1 لاکھ 12 ہزار طلبا کو لیپ ٹاپس دئیے جائیں گے۔

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- ایک دن قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 41 منٹ قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 3 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 21 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل










