وہ اعلیٰ امریکی حکام سےملاقاتیں کریں گے، اس دورے کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان عسکری و تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر پانچ روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔
وہ اعلیٰ امریکی حکام سےملاقاتیں کریں گے، اس دورے کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان عسکری و تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اتوار کے روز واشنگٹن پہنچے، جہاں وہ پانچ روزہ سرکاری دورے پر امریکا کے ساتھ عسکری اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ دورہ بنیادی طور پر دوطرفہ نوعیت کا ہے اور باضابطہ طور پر 14 جون کو امریکا کی فوج کے 250 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات سے منسلک نہیں ہے، اگرچہ وقت کے لحاظ سے دونوں کا تقابل کیا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ فیلڈ مارشل منیر نے فوجی پریڈ میں شرکت نہیں کی، لیکن کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو دن امریکی سینٹرل کمانڈ کے صدر دفتر ٹمپا، فلوریڈا میں گزارے، تاہم واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ذرائع کےمطابق آرمی چیف کا یہ دورہ امریکا اور پاکستان کے مابین عسکری اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے، جس میں امریکی وزرائے دفاع و خارجہ اور اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
دوسری جانب ہفتےکی دوپہر پاکستان سفارت خانے کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی حامیوں نے مظاہرہ کیا، جس میں پاکستان میں ’بلا روک ٹوک جمہوریت‘ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ مظاہرہ آرمی چیف کی آمد سےقبل ہوا، مظاہرے کے ایک منتظم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آرمی چیف واشنگٹن میں موجود ہیں، اسی لیے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں اوراس طرح مظاہرے کو آرمی چیف کی موجودگی سے جوڑا گیا۔
بعدازاں پاکستانی سفارت خانےنےمظاہرے کےوقت آرمی چیف کے دورے کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔
یہ دورہ ایک نہایت حساس وقت پر ہورہا ہے،جب حالیہ دنوں میں اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے ہیں۔
واشنگٹن میں قائم ساؤتھ ایشیائی تجزیہ کار مائیکل کُگل مین کا کہنا ہے کہ اس دورےکو خطےمیں کشیدگی نے پیچیدہ بنادیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان امریکا کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اس نے اسرائیلی حملوں پر اظہار مذمت کیا اور تہران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے، ایسے میں جنرل عاصم منیر کا اسرائیل کے قریبی ترین اتحادی اور ایران کے اہم مخالف ملک کےدارالحکومت میں موجود ہونا غیرمطمئن گفتگو کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کی وجہ سے امریکی حکام پاکستانی وفد سے مکمل طور پر بات چیت کرنے سےقاصر رہ سکتے ہیں۔
کُگل مین کےمطابق انسدادِ دہشت گردی تعاون اس دورے کا مرکزی موضوع ہوسکتا ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر حالیہ پاک بھارت سیز فائر کے بعد دوطرفہ تعلقات میں بہتری کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ وسیع تر سیکیورٹی شراکت داری کو دوبارہ ترتیب دینا ایک مشکل کام ہوگا۔
اٹلانٹک کونسل کےساؤتھ ایشیا سینٹر سے وابستہ ممتاز تجزیہ کار شجاع نواز نے امریکی علاقائی ترجیحات میں پائے جانے والے تزویراتی عدم توازن پر روشنی ڈالی۔
انہوں نےکہا کہ واشنگٹن پاکستان کو چین کے کیمپ میں دیکھتا ہے، مگر انسداد دہشت گردی کے لیے اسے ایک مفید اڈے کے طور پراستعمال کرتا ہے۔
دوسری طرف،بھارت میں وہ اپنی ٹیکنالوجی اور دفاعی سامان کے لیے بڑی منڈی اور تجارتی مواقع دیکھتا ہے اور یہ صورتحال عدم مساوات کو جنم دیتی ہے۔

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 7 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 8 گھنٹے قبل