Advertisement

ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے ، ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 10:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے  ، ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان بڑی تعداد میں موجود تھا ، ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے کم از کم اس وقت ہمارا ایسا ارادہ نہیں، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل گریں، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔

اس بیان کے کچھ دیر  بعد ٹروتھ سوشل پر اپنے اگلے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں وہ ایک آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال محفوظ ہیں۔

اس بیان کے بعد ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ایران غیرمشروط طورپرہتھیار ڈال دے۔

Advertisement