Advertisement
پاکستان

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ریکارڈ

ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 81 کروڑ ڈالر سرپلس رہا،  گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 57 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 9:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ریکارڈ

ترجمان اسٹیٹ بینک کاکہناہے کہ  مئی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ہوگیا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ہوگیا، اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔


رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 81 کروڑ ڈالر سرپلس رہا،  گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 57 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

Advertisement