Advertisement
تجارت

آئی ایم ایف نے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی

ستمبر 2025ء سے 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ہو گی اور گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی،وزارت تجارت

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 20th 2025, 1:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف نے 5 سال پرانی گاڑیاں  درآمد کرنے کی اجازت دے دی

آئی ایم ایف نے وزارت تجارت کو 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ستمبر 2025ء سے 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ہو گی، پانچ سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

حکام کے مطابق انفرادی یا کمرشل استعمال کیلئے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی، مالی سال 2027 کے بعد 7 سال تک پرانی گاڑی بھی درآمد کرانے کی اجازت ہو گی، مالی سال 2027 سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2027 کے بعد درآمدی گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹی ختم اور نارمل ڈیوٹی رہے گی، بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پر اضافی 40 فیصد ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی، بیگج میں لانے والی گاڑی کی سہولت حاصل کرنے کیلئے 7 سو دن اوورسیز لِمٹ ہو گی۔

Advertisement