لو گرو کی بڑی کامیابی ، بولی وڈ کی بڑے بجٹ کی فلم ہاؤس فل 5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
شائقین نے ’لو گُرو‘ کو ایک تفریحی فلم قرار دیا، جس میں پاکستانی ثقافت کی جھلک کے ساتھ جدید سینما کے تقاضے بھی شامل ہیں


رومانوی کامیڈی فلم لو گُرو نے عالمی سطح پر بولی وڈ کی بڑے بجٹ کی فلم ہاؤس فل 5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’لو گُرو‘ کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور ناظرین فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
’لو گُرو‘ کی ہدایت کاری معروف فلم ساز ندیم بیگ نے کی ہے، جب کہ کہانی واسع چوہدری نے تحریر کی ہے، فلم میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے ادا کیے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم میں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جب کہ ہمایوں سعید ایک ایسے کردار میں نظر آتے ہیں جو مختلف لڑکیوں کو اپنے عشق کے جال میں پھنساتا ہے۔
دیوا پاکستان کے مطابق برطانیہ میں ریلیز کے دوسرے ہفتے ’لو گُرو‘ نے 75 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) کی کمائی کی، جب کہ اسی دوران ’ہاؤس فل 5‘ صرف 56 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 2 کروڑ روپے) ہی کماسکی۔
فلم کو اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتو اور پنجابی تڑکے والا مزاح بھی شامل ہے، جو شائقین کو خوب بھا رہا ہے۔
شائقین نے ’لو گُرو‘ کو ایک تفریحی فلم قرار دیا، جس میں پاکستانی ثقافت کی جھلک کے ساتھ جدید سینما کے تقاضے بھی شامل ہیں۔ خاص طور پر بیرون ملک شائقین نے اس فلم کو مثبت تبصرے دیے اور اسے بولی وڈ کے مقابلے میں بہتر تجربہ قرار دیا۔
فلم نے نہ صرف فلمی تجزیہ کاروں کو حیران کیا بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو بھی فخر کا احساس دلایا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ غزہ متاثرین کیلئے روانہ
- 38 منٹ قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار کی حد عبور کرگیا
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی سفارتی اور اقتصادی بلندیوں کی جانب گامزن
- 3 گھنٹے قبل

آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

بہاولپور، شک کی بنیاد پر سسرالیوں نے خاتون کو قتل کردیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

یمن کے ساحل پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68تارکین وطن جاں بحق ، درجنوں لاپتہ
- 2 گھنٹے قبل

آر ایل این جی بحران ،حکومت کا قطر سے گیس سپلائی پر مذاکرات کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

فخر زمان انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے سیلاب کے خطرات، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 منٹ قبل

اسرائیلی بے حسی، 22 ہزار سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روک دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزراء کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت
- 2 گھنٹے قبل