اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 21 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1590کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید21فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار618ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ76ہزار867ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ48ہزار 509ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 832افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ48ہزار 385ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 613افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 39ہزار593ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4365افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 28ہزار321کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 317مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد83 ہزار831جبکہ اموات کی تعداد785تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 6 ہزار 972افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ111افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار256ہوچکی ہے جبکہ 595افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 732 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ14 ہزار605مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 14 hours ago

رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
- 11 hours ago

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- 13 hours ago

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ
- 10 hours ago

اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح
- 7 hours ago

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
- 6 hours ago

ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
- 7 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 15 hours ago

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 14 hours ago
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- 13 hours ago

توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی
- 6 hours ago

سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
- 7 hours ago