جی این این سوشل

علاقائی

جہلم:للہ انٹرچینج کےقریب بس اورمزداٹرک میں ٹکر،ریسکیو

جہلم : للہ انٹرچینج کےقریب بس اورمزداٹرک میں ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس حکام کا کہناہے کہ حادثے کی تحقیقات ہورہی ہیں
پولیس حکام کا کہناہے کہ حادثے کی تحقیقات ہورہی ہیں

تفصیلات کے مطابق  جہلم  للہ انٹرچینج کے قریب  بس اور ٹریفک حادثےمیں29افرادزخمی ہوگئے ہیں  ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

 

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری 

جہلم/زخمیوں کو پنڈدانخان اور سرگودھا کے اسپتالوں میں  منتقل کر دیا گیا- حادثہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورزکی لاپرواہی سے پیش آیا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز نے جلسے میں نیا نعرہ لگادیا

پولیس حکام کا کہناہے کہ حادثے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ ابتدائی طورپر ڈرائیور کی ہی لاپرواہی کا نتیجہ لگ رہا ہے ۔

پاکستان

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پبلک ڈپلومیسی نے کھیلوں کے رابطے کی ہمیشہ حمایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی  اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس  تہران لائیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید

اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان  پر  حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید

غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 42 افراد شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق نباتیہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے جبکہ بعلبیک شہر کے قریب ایک اور شہری دفاع کے مرکز پر ہونے والے دوسرے حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43 ہزار 736 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 386 افراد شہید اور 14 ہزار 417 زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll