دنیا
شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، عالمی ادارہ صحت کاانتباہ
جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پیر کو مختلف مینوفیکچررز سے COVID-19 ویکسین کی آمیزش اوراس کی مختلف اقسام بارے مشورہ دیتے ہوئے اسے ایک "خطرناک رجحان" قرار دیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے۔ کیونکہ اس کے انسانی صحت پر اثرات کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
آن لائن بریفنگ میں ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ لوگوں میں الگ الگ دواساز کمپنیوں کی ویکسین کو ملانے کا رجحان بغیر کسی ٹھوس شواہد اور کم تجرباتی ڈیٹا کی بنیاد پر پروان چڑھ رہا ہے، اگر لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔ یہ ممالک میں انتشار کی صورتحال کو جنم دے سکتا ہے کہ شہری اپنے طور پر فیصلہ کرنے لگ جائیں کہ کون دوسری، تیسری اور چوتھی اور کس قسم کی خوراک لے گا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مختلف ممالک کی جانب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ دو مختلف قسم کی کورونا ویکسین کی الگ الگ خوراکیں لی جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے دو چینی ویکسینز کوکوویکس کاحصہ بنالیا ہے ، یہ ویکسینزجولائی سے دستیاب کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان نے پریس کانفرنس میں عالمی ویکسین الائنس نے سائنوفارم ویکسین اورکوروناویک کےپیشگی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کرلئے۔
خیا ل رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فائزربائیو این ٹیک، ایسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن، سائنو فارم اور موڈرنا ، سائنوفام کی کووڈ ویکسینز کی منظوری دی جاچکی ہے۔
کھیل
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، ٹم ساؤتھی
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اپنی رٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا۔
کیوی فاسٹ بولر کی رٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ٹم ساؤتھی کا کیرئیر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہملٹن میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو بھی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ٹم ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے بھی فیصلہ کریں گے۔
ٹم ساؤتھی اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں جبکہ 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل حاصل کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔
پاکستان
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔
قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔
تجارت
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 94 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا