سولر پینلز کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ازخود قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،وزیر خزانہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے 75 سال سے زائد پنشنرزحضرات کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دیں گے، 6 سے12 لاکھ آمدن پر ٹیکس شرح مزید کم کرکے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے متوازی، پائیدار اور ترقی پسند بجٹ پیش کیا ہے، جس میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات شامل ہیں۔
اجلاس سےاظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ٹیکس دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا،سالانہ ایک کروڑ سے زائد پنشن وصول کرنے والوں پرٹیکس لگایا ،تاہم 75 سال سے زائد عمر کے پنشنر کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔
وزیر خزانہ نے سولر پینلز کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ازخود قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی سولرپینلز پر ٹیکس18فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا، ای وی پالیسی پر مشاورت جاری ہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا، کاروباری ماحول میں بہتری لارہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کے لیے بجٹ میں متعدد تجاویز دی گئی ہیں۔ کاروباری ماحول میں نمایاں بہتری لانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے کسانوں کوقرض دینے کیلئے پروگرام بنایا ہے، پروگرام کے تحت کسانوں کو آسان شرائط پرقرضے فراہم کریں گے۔
اس سے قبل دوران اجلاس اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس3بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کو فوری امداد کی ہدایت، سیلابی تباہی پر ہنگامی اجلاس
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب، خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 12.84 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 14 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: یومِ آزادی اشتہار میں قائداعظم کی تصویر غائب ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 14 گھنٹے قبل

اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

جشنِ معرکۂ حق: اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری
- 12 گھنٹے قبل

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا عالمی ریکارڈ: 14 ٹاوی سرجریز کے ذریعے دل کے والو کی تبدیلی
- 12 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
- 10 گھنٹے قبل

انسٹاگرام کا نیا فیچر "Picks" آزمائشی مرحلے میں مشترکہ دلچسپیوں پر مبنی رابطے کا نیا انداز
- 12 گھنٹے قبل

دریائے سوات میں پھنسے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
- 14 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، ایک دن میں 49 فلسطینی شہید
- 10 گھنٹے قبل