صہیونی دشمن نے ایک بڑی غلطی اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے،ایرانی سپریم لیڈر
ایرانی سرزمین پر حملوں کا متناسب ردعمل اور جواب دیا جائے گا جس کا فیصلہ ایرانی مسلح افواج کریں گی،ایرانی سفیر


تہران:ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کی براہ راست شمولیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا پہلا سخت اور دوٹوک بیان سامنے آ گیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پرجاری اپنے آفیشل فارسی اکاؤنٹس سے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اسرائیل کو "سنگین غلطی" کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے "سخت سزا" دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘ کے تناظر میں لکھا کہ "صہیونی دشمن نے ایک بڑی غلطی اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے؛ اسے سزا ملنی چاہیے، اور اب اسے سزا دی جا رہی ہے۔"
خیال رہے کہ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز، اور اصفہان پر فضائی حملے کیے ہیں۔
قبل ازیں اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزامات کی قانون حیثیت نہیں بلکہ سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے بھی دو ٹوک اعلان میں واضح کیا تھا کہ ایرانی سرزمین پر حملوںکا متناسب ردعمل اور جواب دیا جائے گا جس کا فیصلہ ایرانی مسلح افواج کریں گی۔
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 40 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 35 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 31 منٹ قبل