گلگت بلتستان کا 1 کھرب 48 ارب کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل نے یہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے


گلگت بلتستان حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں 6 ارب روپے کا خسارہ بھی شامل ہے۔
وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل نے یہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 37 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت منصوبوں کے لیے 11 ارب روپے اور وزیرِاعظم پروگرام کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، گندم سبسڈی کے لیے 20 ارب روپے کی خطیر رقم تجویز کی گئی ہے۔
حکومت نے نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 7 ارب 89 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ تعلیم کے شعبے کے لیے 1 ارب 47 کروڑ روپے، صحت کے شعبے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے لیے 62 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری کے لیے 35 کروڑ روپے، سیاحت کے شعبے کے لیے 9 کروڑ روپے، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

