پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی، انڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
100 انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز شاندار تیزی سے ہوا، 100 انڈیکس میں 4300 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بینچ مارک 100 انڈیکس میں 3 ہزار 855 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی تھی، اور مارکیٹ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے گزشتہ روز سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا تھا، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر شیئرز فروخت کیے اور انڈیکس نے ایک ہی دن میں چار نفسیاتی حدیں کھو دی تھیں۔
آج کی تیزی کو ماہرین سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے تعبیر کر رہے ہیں۔مارکیٹ میں کاروباری حجم اور سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل

لاہور کے شہریوں کو آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی
- 4 گھنٹے قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 2 گھنٹے قبل

ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

10واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 30 اور 31 اگست کولاہور میں منعقد ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل