Advertisement
تجارت

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت تقریباً 9 فیصد گرگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 24th 2025, 11:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران  اسرائیل جنگ بندی  کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت تقریباً 9 فیصد گرگئی جس کے بعد خام تیل برینٹ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 7.22 فیصد کم ہو کر 68.51 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ 

واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Advertisement