پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی، 100 انڈیکس 6000 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا
کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس مجموعی طور پر 6079 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 122246 پوائنٹس پر بند ہوا، جب کہ کاروباری اوقات میں انڈیکس 2355 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا


ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی۔
منگل کے روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا، اور 100 انڈیکس میں 5878 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 122045 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے باعث کاروبار کو وقتی طور پر معطل بھی کرنا پڑا۔
کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس مجموعی طور پر 6079 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 122246 پوائنٹس پر بند ہوا، جب کہ کاروباری اوقات میں انڈیکس 2355 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
آج مارکیٹ میں 80 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔ آج کے دن کاروباری حجم 37 ارب 61 کروڑ روپے رہا، جو گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 714 ارب روپے بڑھ کر 14778 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا، اور 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس کم ہو کر 116167 پر بند ہوا تھا۔
تاہم منگل کی صبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا، جس کی تصدیق اسرائیلی وزیراعظم اور صدر ٹرمپ دونوں نے کی۔ پاکستانی وقت کے مطابق، ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا، جبکہ اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود بحال کر دی ہیں۔
امریکی صدر نے دونوں فریقین سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- 12 منٹ قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 2 گھنٹے قبل

فیٹی لیور ایسڈ کے مریضوں میں کونسے چار کھانے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں؟جانیے اس رپورٹ میں
- 4 گھنٹے قبل

بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے
- 3 گھنٹے قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 20 منٹ قبل

شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- ایک گھنٹہ قبل

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل