ابتدائی تحقیقات کے مطابق دودھ میں زہریلا کیڑا گرنے کے باعث بچوں کی موت واقع ہوئی،پولیس


راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے بنی میں پیش آیا جہاں زہریلا دودھ پینے سے تین کمسن بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان تھیں، تینوں بچوں کی لاشیں فوری طور پر ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ بچوں کی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ نوہیل ولد صائم مسیح،4سالہ منسہ دختر سلیم مسیح، اور 8 ماہ کی مارثہ دختر سلیم مسیح کے طور پر ہوئی ہے، اہلِ علاقہ کے مطابق متاثرہ خاندان بھٹہ نیک عالم میں مقیم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دودھ میں زہریلا کیڑا گرنے کے باعث بچوں کی موت واقع ہوئی۔

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 2 گھنٹے قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 5 گھنٹے قبل

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 3 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 32 منٹ قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہونے کے بعد اب بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 5 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 37 منٹ قبل