Advertisement

امریکی صدر کا غزہ میں سیزفائرکےحوالے سے بڑا دعویٰ

نیدرلینڈز میں نیٹو سمٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا: "میرا خیال ہے کہ غزہ کے معاملے پر بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر جون 25 2025، 9:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی صدر کا  غزہ میں سیزفائرکےحوالے سے بڑا دعویٰ

ڈونلڈٹرمپ نے اسرائیل اورایران کے مابین جنگ بندی کرانے کے بعد اب غزہ میں بھی سیزفائرکرانےکےلئےبڑادعویٰ کردیا۔

نیدرلینڈز میں نیٹو سمٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا: "میرا خیال ہے کہ غزہ کے معاملے پر بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے، اور جلد ہی ایک خوش آئند خبر ملنے والی ہے، جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں سیزفائر اب بہت قریب ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد جنگ بندی قطر کی ثالثی اور صدر ٹرمپ کی مداخلت کے نتیجے میں ممکن ہوئی تھی۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کا آغاز 7 اکتوبر 2023 کو ہوا، جب حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تقریباً 1500 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے اور 251 افراد کو حماس یرغمال بنا کر غزہ لے گئی۔

جوابی کارروائی میں اسرائیل نے غزہ پر وسیع پیمانے پر بمباری شروع کی، جو اب تک جاری ہے۔ ان حملوں میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور حماس کی قیادت بھی شامل ہے۔ حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو ایران میں ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اس کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں کارروائیاں تیز کر دیں اور مزاحمتی تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ اس دوران اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے، جن میں تنظیم کی اعلیٰ قیادت شہید ہو گئی، جبکہ شام اور یمن میں بھی اسرائیل نے حماس کے حامی عناصر کو نشانہ بنایا۔

Advertisement
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • 15 گھنٹے قبل
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

  • 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

  • 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

  • 15 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

  • 15 گھنٹے قبل
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • 2 دن قبل
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

  • 2 دن قبل
Advertisement