Advertisement

لاہور کے نجی اسپتال میں دو افراد غیر ملکی افریکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار

پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 26th 2025, 2:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور  کے نجی اسپتال میں دو افراد غیر ملکی افریکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار

نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں دو افراد غیر ملکی افریکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، کار سوار خاتون اور مرد نے 40 سالہ عورت کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔

لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔ کلوز سرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے خاتون کی موت ہوئی، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

Advertisement