پنجاب حکومت کا عوام پر ایک اور مہنگائی بم، اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت ختم
مراسلے میں ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیلتھ کارڈ کے تحت ہونے والے علاج کے تمام واجبات 30 جون سے پہلے ادا کر دیں۔


لاہور: پنجاب حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا، سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کے لیے استعمال ہونے والے 'صحت کارڈ' کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہوں کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2025 کے بعد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیلتھ کارڈ کے تحت ہونے والے علاج کے تمام واجبات 30 جون سے پہلے ادا کر دیں کیونکہ اس تاریخ کے بعد یہ سہولت ختم ہو جائے گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب 30 جون کے بعد مفت علاج کی نئی پالیسی متعارف کرائیں گے۔
واضح رہے کہ ہیلتھ کارڈ کا پائلٹ پراجیکٹ 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے شروع کیا تھا جب کہ دسمبر 2021 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے پنجاب بھر میں اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔
اس پروگرام کے تحت لاکھوں غریبوں کا سرکاری ہسپتالوں میں مہنگے علاج کی بجائے باوقار طریقے سے مفت علاج ہوا،جو کہ منصوبے کی بندش کی وجہ سے مزید فری علاج نہیں ہو سکے گا۔
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 12 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 8 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 10 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 12 گھنٹے قبل