جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی


چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔
چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفرازڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور آئیں گے جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنیدغفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کےناموں پرغور ہوگا۔ چیف جسٹس بلوچستان کے لیے جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی کےناموں پر غورہوگا۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے13مستقل اراکین ہیں تاہم ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کے لیے کمیشن کے ممبران کی تعداد 16 ہو گی جب کہ کم ازکم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹسز کا تقرر ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ کے 4 ججز، اٹارنی جنرل، 2 حکومتی اراکین اور 2 اپوزیشن اراکین شریک ہیں۔
جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کی نمائندگی احسن بھون کریں گے اور جوڈیشل کمیشن میں اسپیکر قومی اسمبلی کی نامزد روشن خورشید بھروچہ بھی شریک ہوں گی۔
ہر صوبے کے چیف جسٹس کے لیے صوبائی وزیر قانون، ہائیکورٹ بار نمائندہ اور سابق جج شریک ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 16 ممبران میں سے کم از کم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹس کا تقرر ہوگا۔

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
- 6 گھنٹے قبل

رُک ریلوے اسٹیشن :انگریزوں کا خواب پورا ہو جاتا تو آج یہ بڑا جنکشن ہوتا
- 6 گھنٹے قبل

ادھم سنگھ سے رام محمد سنگھ آزاد تک کا سفر، جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لینے والاہندوستانی شہید
- 9 گھنٹے قبل

مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل طور پر بندکرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

مودی حکومت کی ایک اور سازش ، پاکستان کو دوبارہ فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کب کھیلی جائے گی ؟ شیڈول سامنے آ گیا
- 8 گھنٹے قبل

ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 7 گھنٹے قبل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا
- 4 گھنٹے قبل