Advertisement

قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز و بنگلہ دیش،شاداب خان اسکواڈ سے باہر

لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے، شاداب خان کے کندھے میں تکلیف ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس کی سرجری کی ضرورت پڑے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 1st 2025, 2:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز و بنگلہ دیش،شاداب خان اسکواڈ سے باہر

لاہور:  دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹی20 ٹیم کا انتخاب حتمی مراحل میں ہے تاہم نائب کپتان کندھے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے، شاداب خان کے کندھے میں تکلیف ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس کی سرجری کی ضرورت پڑے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کی مشاورت سے شادا ب خان کی انگلینڈ میں سرجری کرائی جا رہی ہے، سرجری کے بعد شاداب خان کم سے کم دو ماہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہو گا۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں 20،22 اور 24 جولائی کو میچز شیڈول ہیں۔

تاہم ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے میچز ہوں گے یا وہ بھی ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری سے ممکنہ اسکواڈ کااعلان جلد متوقع ہے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 6 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 17 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 10 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 15 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
Advertisement