پنجاب میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ساتویں جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب میں بانی پاکستان اور علامہ اقبال سمیت اہم تاریخی شخصیات کے ساتھ ملالہ یوسف زئی کی تصویر شائع کرنے پر کتاب ضبط کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کیری کیولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام نے گلبرگ کے علاقے میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے دفتر پر چھاپہ مار کر ساتویں جماعت کے نصاب میں پڑھائی جانے والی معاشرتی علوم کی تمام کتابیں ضبط کرلیں۔
پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے صفحہ 33 میں اہم تاریخی شخصیات کے صفحے پر قائد اعظم، علامہ اقبال، سر سید احمد خان، لیاقت علی خان، عبدالستار ایدھی اور شہید میجر عزیز بھٹی کے ساتھ ملالہ یوسف زئی کی تصویر بھی شائع کی گئی تھی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی یہ کتاب صوبے بھر کے اسکولوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ بورڈ کے حکام اور پولیس کی جانب سے دکانوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی یہ کتاب تمام دکانوں سے اُٹھالی جائے گی۔
پنجاب بورڈ کے ایک اعلیٰ حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس کتاب کی منظوری کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 2019ء میں درخواست دی تھی تاہم بورڈ نے کتاب چھاپنے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا تھا، بھر بھی کتاب شائع کردی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پنجاب بورڈ نے 100 ایسی کتابوں پر پابندی عائد کردی تھی جس میں دو قومی نظریے سے متعلق غیر حقیقی اور گمراہ کن مواد شامل تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان بر قرار، نئی حد عبور کرنے کے قریب
- 2 hours ago

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ
- an hour ago

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
- 5 hours ago

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار
- 2 hours ago

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر گئے
- 5 hours ago
سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
- 4 hours ago

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید
- 5 hours ago

بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ
- 4 hours ago
بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
- 4 hours ago

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
- 2 minutes ago

پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا
- 4 hours ago

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
- an hour ago