تاہم دن کے دوران تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ میں کچھ مندی دیکھنے میں آئی، لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروباری دن کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 1,31,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، تاہم اختتام پر مارکیٹ معمولی کمی کے بعد 130,686 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز، جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں آغاز سے کچھ دیر بعد تیزی دیکھی گئی، اور صبح 9 بج کر 48 منٹ پر انڈیکس میں 807 پوائنٹس (0.62 فیصد) کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 131,151 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
تاہم دن کے دوران تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ میں کچھ مندی دیکھنے میں آئی، لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔
مجموعی طور پر 467 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 215 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 236 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی، جب کہ 16 کمپنیوں کے نرخ مستحکم رہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز، مالی سال کے دوسرے دن، اسٹاک مارکیٹ نے زبردست تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2,144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 130,344 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند ترین سطح حاصل کی تھی۔
اس سے ایک روز قبل منگل کو، نئے مالی سال کے پہلے کاروباری دن، مارکیٹ میں 2,572 پوائنٹس (2.05 فیصد) کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 128,199 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ریونیو جمع کرلیا
- 29 minutes ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان
- 3 hours ago

نامور اداکارہ صبا قمر کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال داخل
- an hour ago

میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار
- an hour ago

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

ٹرمپ اور پوری ٹیم بھارت کے موجودہ فیصلوں سے سخت مایوس ہے ،امریکی وزیر خزانہ
- 3 hours ago

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے ،چیلنجز کے باوجود تعلقات مضبوط ہیں ،فیلڈ مارشل
- 11 minutes ago

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ
- 32 minutes ago

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسی ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی
- 3 hours ago

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤکا ذمہ دار قرارد ے دیا
- 3 hours ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
- 2 hours ago