گوگل کی پنجاب میں ’’ کروم بُک‘‘کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے فیکٹری کے قیام کی پیشکش
پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے بھرپور معاونت کا یقین دہانی کرا دی


عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پنجاب میں ’گوگل کروم بُک‘ (لیپ ٹاپ) کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے فیکٹری کے قیام کی پیشکش کردی۔ جس پر پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے بھرپور معاونت کا یقین دلایا ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ’گوگل فار ایجوکیشن‘ اور ’ٹیک ویلی‘ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی، ٹیک ویلی کے سی آئی او عمر فاروق بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ملاقات میں وفد نے صوبے میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کی تجویز پیش کی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کے لیے وفد کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں پنجاب میں ’کروم بک فیکٹری‘ کے قیام، سرکاری اسکولوں میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ اور ’اے آئی ٹولز‘ کے استعمال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے بتایا کہ نئی کروم بک میں طلبہ کے لیے تین اہم سافٹ ویئرز انسٹال کیے جائیں گے جن میں جیمنائی (Gemini)، ریڈ آلانگ (Read Along) اور کینوا (Canva) شامل ہیں۔
وفد نے بتایا کہ گوگل فار ایجوکیشن اب تک دو ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کر چکا ہے جبکہ مزید اساتذہ کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہی ہے۔ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا حب بنانا انکی حکومت کا عزم ہے۔ صوبائی حکومت گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام میں تمام انتظامی و تکنیکی تعاون فراہم کرے گی تاکہ تعلیمی ٹیکنالوجی کی مقامی صنعت کو فروغ مل سکے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago




