انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
این جی سی ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے اور ملکی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی اور مقررہ اہداف بروقت حاصل کریں گی،انجینئر الطاف حسین


وہب ڈیسک: انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وفاقی حکومت کے تنظیم نو کے پروگرام کے تحت پاور سیکٹر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں جن کا مقصد شفافیت، کارکردگی اور توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
انجینئر الطاف حسین نے بطور منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد عرصے کا بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1987 میں واپڈا سے کیا اور بعد ازاں کینیڈا کے پاور سیکٹر میں ستائیس سال خدمات انجام دیں۔
عہدہ سنبھالتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز، جنرل منیجرز اور سی سوٹ (C-Suit) افسران کے اجلاس سے آن لائن خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ این جی سی کو ایک جدید اور ترقی پسند ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹیم ورک، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مؤثر رابطے اور ادارے میں صلاحیتوں کے بہتر استعمال پر زور دیا۔
انجینئر الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ این جی سی ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے اور ملکی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی اور مقررہ اہداف بروقت حاصل کریں گی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 15 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- ایک دن قبل












