سرکاری ملازمین کو دھمکی دینے کامعاملہ : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں طلب
سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن عملے کو دھمکایا، جبکہ جلسے میں موجود عوام اور عمومی طور پر لوگوں کو اکسانے پر نوٹس لیا گیا،ای سی پی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی مبینہ دھمکی پر نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں اراکین، سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری، لا ونگ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
دوران اجلاس الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن عملے کو دھمکایا، جبکہ جلسے میں موجود عوام اور عمومی طور پر لوگوں کو اکسانے پر نوٹس لیا گیا،لیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہمراہ ایک مفرور مجرم بھی کھڑا تھا، اور وزیر اعلیٰ کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے ضمنی الیکشن کا پرامن انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور انتخابی ڈیوٹی پر مامور عملہ اور ووٹروں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلی سہیل آفریدی نے حویلیاں میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی الیکشن ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین اور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے سخت جملے کہے۔
انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر الیکشن کے دن کسی قسم کی بدمزگی ہوئی تو وہ “رات تک عہدوں پر نہیں رہیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی بلکہ قانون کے نفاذ کی بات کی تھی۔ ترجمان نے اسے محض “سیاسی پوائنٹ اسکورنگ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر قیمت پر شفاف اور غیر جانبدارانہ ضمنی انتخابات یقینی بنائے گی۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 11 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 5 hours ago

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- a day ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 11 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 11 hours ago

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- a day ago

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 7 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- a day ago

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- a day ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 11 hours ago












