Advertisement

سابق انٹرنیشل امپائر خضر حیات علالت کے باعث انتقال کر گئے

خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈ کپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Nov 23rd 2025, 12:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق انٹرنیشل امپائر خضر حیات علالت کے باعث انتقال کر گئے

لاہور: سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات علالت کے باعث 86 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کے شعبے میں آئے۔ انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔

ان کا شمار تجربہ کار امپائرز میں ہوتا تھا ، خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈ کپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

خیال رہے کہ خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے اور کرکٹ کے فروغ کیلئے ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ، مرحوم کی خدمات کو کرکٹ کے حلقوں میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ امپائرنگ کے شعبے میں خضر حیات مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا خضر حیات کے میچز کے دوران فیصلوں کی دنیا معترف تھی، کرکٹ امپائرنگ ہمیشہ خضر حیات کی احسان مند رہے گی، ان کی امپائرنگ کے شعبے میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement