Advertisement

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 دن قبل پر نومبر 22 2025، 9:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں  پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکاکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز  بناسکی۔ سری لنکا کی جانب سے جینتھ لیاناگے 41 رنز  بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوشل پریرا نے 25  اور کامل مشرا  نے 22  رنز  بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز  نے تین کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد  نے ایک ایک  وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے 129 رنز کا ہدف صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 16ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں 80 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

 

Advertisement