خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں


اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکول کو بھی نشانہ بنا ڈالا، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی دہشت گردی سے 78 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جن میں تین بچے شامل ہیں جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔ خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ میں ایک ہزار 580 سے زائد طبی کارکن شہید ہو چکے ہیں، جن میں 90 ڈاکٹرز اور 132 نرسیں شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک سکول اور غزہ سٹی میں ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد شہید ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ اُس وقت کیا گیا جب بے گھر افراد اقوام متحدہ کے الشافی سکول میں پناہ لیے ہوئے تھے اور سو رہے تھے، حملے سے زندہ بچ جانے والی خاتون زہوا سلمی نے قطری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا، لوگ مدد کے لیے پکار رہے تھے، لیکن پھر خاموشی چھا گئی۔
الجزیرہ کے فلسطین میں نمائندے ہانی محمود کے مطابق لوگ قحط کا شکار ہیں، بچے بھوکے ہیں، مائیں کھانا ترک کر کے بچوں کو بچا رہی ہیں، یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے گلوبل ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم لوگوں کو امداد کے نام پر غیر محفوظ علاقوں میں اکٹھا کرتی ہے، جہاں نہ تحفظ ہے نہ شفافیت، ان کی سرگرمیاں زیادہ تر نمائشی ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ خوراک کے نائب سربراہ چارلس اسکو نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال اُن کی زندگی کا سب سے بدترین انسانی بحران ہے، لوگ زندہ رہنے کے لیے کھانا حاصل کرنے کی کوشش میں مارے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ امدادی کارروائیاں بحال ہو سکیں اور انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔
یاد رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 کے بعد 57 ہزار 335 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 35 ہزار فلسطینی شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 5 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- 38 منٹ قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 5 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 3 گھنٹے قبل