بلوچستان میں طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی اور دیوارگرنے سے بچی سمیت 3 جاں بحق،کراچی میں موسم خواشگوار
لاہور میں صبح سویرے موسم گرم اور مرطوب ہے، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود حبس اور گھٹن برقرار ہے۔


کوئٹہ :صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع واشک ،لورالائی اور موسیٰ خیل میں موسلادھار بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور دیوارگرنے سے ایک بچی اور 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کئی علاقوں میں نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ آبی ریلوں سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ،جب کہ ضلع واشک میں فلیش فلڈ کے باعث رہائشی مکانات، چار دیواروں اور زرعی زمینوں کو جزوی نقصان پہنچا ، نقصانات کا حتمی تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا عمل جاری ہے۔
حکام کا بتانا ہےکہ ضلع لورالائی اور ضلع سوراب میں موسلا دھار بارش کے ساتھ شدید طوفانی ہواؤں کے سبب متعدد گھروں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے نے آج رات اور کل ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور صحبت پور میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق حالیہ مون سون سیزن کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
اس کے علاوہ مون سون سیزن کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی میں شاہراہ فیصل، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد، لیاری، کلفٹن اور اطراف میں پھوار پڑ رہی ہے، دیگر علاقوں میں بھی موسم ابر آلود ہے، ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سیزن کا دوسرا اسپیل کل سے بارشیں برسائے گا، آج شہر قائد میں 11 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
لاہور میں حبس اور گھٹن برقرار، بارش کا امکان
اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے موسم گرم اور مرطوب ہے، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود حبس اور گھٹن برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے دوران 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد جب کہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ لاہور میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
- 5 hours ago

عرب لیگ اور او آئی سی کی غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت
- 3 hours ago

مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ،جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 3 hours ago

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج بھی بارش کا امکان
- 4 hours ago

انتظامیہ کی اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبروں کی تردید
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں
- 4 hours ago

غزہ پر فوجی قبضےکا منصوبہ، وزیر خزانہ کی نیتن یاہو کو حکومت گرا کر قبل از وقت انتخابات کرانے کی دھمکی
- 32 minutes ago

پی ایف ایف نے تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کردیا
- an hour ago

بی جے پی اور آر ایس ایس دہشت گرد کارروائیاں کروا کر الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں، سابق ترجمان
- 4 hours ago

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا
- 5 hours ago

لندن : فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن، 466 مظاہرین گرفتار
- 2 hours ago

پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- 5 hours ago