ماضی کے مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہونا ہو گا،گورنر


کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ سخت مانیٹری اور فسکل پالیسی کے باعث ملک کی معیشت میں جاری تنزلی پر قابو پا لیا گیا ہے، اور مالی سال 2025 کے آغاز پر افراط زر کی شرح گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی گورنر سلیم اللہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے نے خطاب کیا جب کہ مقامی بینکوں کے صدور بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا شکرگزار ہوں،پائیدار معیشت کے حصول کے لیے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔
تقریب سے خطاب میں گورنر نے مزید کہا کہ کہ بیرونی کھاتوں کی بہتر کارکردگی کے باعث زرمبادلہ کی مارکیٹ میں استحکام آیا ہے۔
گورنر جمیل احمد کے مطابق ترسیلات زر اور برآمدات میں بہتری سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا ہے، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، جو معاشی استحکام کی طرف ایک بڑا قدم ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پائیدار طریقے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، مالیاتی پالیسی نے زری پالیسی کو سپورٹ کیا جس کے باعث معاشی بہتری ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہونا ہو گا۔
دوسری جانب ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ سخت مالیاتی نظم و ضبط اور پالیسی اقدامات نے معاشی اشاریوں کو مثبت رخ پر گامزن کر دیا ہے، تاہم مستقل بہتری کے لیے پائیدار اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 2 hours ago

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 15 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 4 hours ago

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- 3 hours ago

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- 38 minutes ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 15 hours ago

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 5 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 5 hours ago

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 5 hours ago

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
- an hour ago

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 3 hours ago

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 5 hours ago