نئے مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ کا شاندار آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند
کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1,187 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 133,137 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جو آج دوسرے روز بھی تیزی سے جاری رہا۔
کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1,187 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 133,137 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,421 پوائنٹس کے اضافے سے 133,370 پوائنٹس پر بند ہوا، جب کہ کاروباری دن کے دوران انڈیکس نے 133,862 کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا۔ دن بھر انڈیکس 1,394 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 91 کروڑ شیئرز کے سودے 45 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 196 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی کیپٹلائزیشن 16,106 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ہفتے کی کارکردگی:
گزشتہ کاروباری ہفتہ بھی اسٹاک مارکیٹ کے لیے انتہائی مثبت رہا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 7,570 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 131,949 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے ہفتے کے دوران انڈیکس 7,629 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جب کہ کم ترین سطح 124,500 اور بلند ترین سطح 132,129 ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران مارکیٹ میں 4 ارب 83 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 206 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 847 ارب روپے بڑھ کر 15,910 ارب روپے تک جا پہنچی۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 8 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 5 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 8 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 7 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 7 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago







