Advertisement
پاکستان

 حریت پسندنوجوان رہنما برہان وانی کا آج 9 واں یومِ شہادت، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

22سالہ برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی روح بخشی،انہوںنے ہتھیار کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی جدوجہد کا میدان بنایا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 8 2025، 12:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 حریت پسندنوجوان رہنما برہان وانی کا آج 9 واں یومِ شہادت، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر:  تحریکِ آزادی کشمیر کے نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کو آج 9 برس مکمل ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور سناٹے کا راج ہے جبکہ قابض فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
کشمیری عوام آج کا دن تجدیدِ عہد کے طور پر مناتے ہیں، برہان مظفر وانی وہ نوجوان جو کشمیر کی مزاحمت کا چہرہ بن گیا، مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں پیدا ہونے والا یہ نوجوان بھارتی جبر کے خلاف ابتدا ہی سے سراپا احتجاج بن چکا تھا۔

13 اپریل 2015 کو بھارتی فورسز نے اس کے بھائی کو شہید کیا اور یہی لمحہ برہان کی زندگی کا موڑ ثابت ہوا۔

22سالہ برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی روح بخشی،انہوںنے  ہتھیار کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی جدوجہد کا میدان بنایا، اس کی آواز قابض قوتوں کے ایوانوں میں گونجی اور وہ کشمیری نوجوانوں کا ’’پوسٹر بوائے‘‘ بن گیا۔

بھارتی ریاست نے برہان وانی کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی اور اُسے “انتہائی مطلوب” قرار دیا گیا تھا۔ وہ مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی علامت بن چکے تھے، خاص طور پر جنوبی کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوان اُن کی پیروی کرتے ہوئے مسلح جدوجہد کا حصہ بننے لگے۔

بھارتی فوج نے 08 جولائی 2016ء کو ایک جھڑپ میں اسے شہید کر دیا، لیکن اس کی سوچ، جذبہ اور مشن آج بھی زندہ ہیں، یوم شہادت پر ریاست کے دونوں جانب کشمیری عوام اسے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور دنیا کی توجہ کشمیر کی آزادی کی طرف مبذول کرواتے ہیں۔

نوجوان رہنما برہان وانی کا نماز جنازہ کشمیری تاریخ کے سب سے بڑے جنازوں میں سے ایک تھا، جس میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، وادی کشمیر میں 53 روزہ سخت کرفیو کے باوجود نوجوانوں کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، بھارتی افواج کی جوابی کارروائیوں میں 100 سے زائد کشمیری نوجوان شہید کیے گئے۔

برہان وانی آج بھی کشمیری نوجوان نسل کے ہیرو کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں، ان کی لازوال قربانی، نڈر مزاحمت، اور واضح نظریاتی مؤقف نے انہیں تحریک آزادی کشمیر کا استعارہ بنا دیا ہے۔

Advertisement
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • 15 گھنٹے قبل
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 12 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 2 دن قبل
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • 20 گھنٹے قبل
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 2 دن قبل
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 4 دن قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 4 دن قبل
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 2 دن قبل
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 2 دن قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 4 دن قبل
Advertisement