طالبان سپریم لیڈر اور چیف جسٹس پر آئی سی سی کا شکنجہ: خواتین پر پابندیوں کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ان طالبان رہنماؤں نے خواتین کے خلاف منظم اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں


بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کے خلاف خواتین کے خلاف مبینہ جبر اور صنفی امتیاز کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف یہ اقدام خواتین کی تعلیم، ملازمت اور عوامی زندگی میں شرکت پر عائد پابندیوں کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے، جنہیں آئی سی سی نے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ان طالبان رہنماؤں نے خواتین کے خلاف منظم اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں، جن میں صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک اور جبری اقدامات شامل ہیں۔
آئی سی سی کے جج نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ ان اقدامات کا دائرہ کار بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں میں آتا ہے اور ان کے اثرات لاکھوں افغان خواتین اور بچیوں کی زندگیوں پر پڑے ہیں۔
یہ وارنٹ ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں جب طالبان حکومت پہلے ہی عالمی سطح پر تنقید کی زد میں ہے، اور خواتین کو عوامی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ شعبوں سے باہر رکھنے کی پالیسی پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
- 7 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات
- 5 گھنٹے قبل

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، خود کشی یا پھر قتل؟ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
- 7 گھنٹے قبل

چکری انٹر چینج : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔5 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور
- 6 گھنٹے قبل

پاور ڈویژن کی بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید
- 7 گھنٹے قبل
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
- ایک گھنٹہ قبل

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل