بلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔


ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
شدید مون سون بارشوں کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ لاہور میں علی الصبح ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کر دیا، جہاں کئی اہم شاہراہیں زیرِ آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
پنجاب کے دیگر شہروں، بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات نے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
قصور میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔ دیگر شہروں میں آسمانی بجلی گرنے اور مختلف حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 11 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گلشن حدید، نیشنل ہائی وے اور مضافاتی علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم شہریوں کو پھسلن اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago






