Advertisement
پاکستان

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،شاہ محمود ، عمر چیمہ اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت خارج

ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گے ہیں، عدالت ضمانت کی درخواستوں کو خارج کرے، پراسیکیوشن

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 11 2025، 2:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نو مئی  جلاؤ گھیراؤ کیس،شاہ محمود ، عمر چیمہ اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں ہے جب سے گرفتار ہیں جیل میں ہیں، عدالت ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرے۔

پراسکیوشن نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گے ہیں، عدالت ضمانت کی درخواستوں کو خارج کرے۔

عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا، ملزمان  کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

شاہ محمود کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے اس کیس میں کئی ملزمان کو بری کیا ہے، عدالت نے ملزمان کو 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بری کیا ہے۔

وکیل علی بخاری نے بتایا کہ محمود قریشی پہ الزام ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ویڈیو پیغام پر ان کے ایما پر توڑ پھوڑ کی، شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • a day ago
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 2 days ago
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 14 days ago
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 14 days ago
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 2 days ago
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • a day ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 2 days ago
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • a day ago
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • a day ago
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 days ago
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 2 days ago
Advertisement