مستونگ واقعہ: پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، سخت جواب دیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستان
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، اور ریاستی ادارے پوری سنجیدگی اور بھرپور تیاری کے ساتھ سرگرم ہیں


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع مستونگ میں معصوم اور بےگناہ مسافروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شناخت کی بنیاد پر شہریوں کا قتل ایک ناقابل معافی جرم ہے، اور ریاست اس ظلم کا سخت اور دوٹوک جواب دے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر بہایا گیا بےگناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ قاتل چاہے زمین کے کسی بھی کونے میں چھپ جائیں، ریاست انہیں ڈھونڈ نکالے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ریاستی جنگ ہے، اور اس جنگ میں کوئی ابہام نہیں رہے گا۔ ہم فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلا جائے گا۔ دشمن عناصر صوبے کی ترقی، یکجہتی اور خوشحالی کے مخالف ہیں، اور انہیں ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، اور ریاستی ادارے پوری سنجیدگی اور بھرپور تیاری کے ساتھ سرگرم ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کو کہیں بھی پناہ نہ مل سکے۔
انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل نامعلوم دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کر کے بعد ازاں شہید کر دیا تھا۔ سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 14 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
- 23 منٹ قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 3 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 4 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 16 گھنٹے قبل