ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار
اب تک افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، ترجمان ایف آئی اے


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر ویزہ دینے میں ملوث دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار کی ہدایت پر ادارے میں بھی احتساب کا عمل جاری ہے جبکہ بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر کے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں، جو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار اہلکاروں نے افغان شہریوں کو جاری کردہ ای ویزا مقدمے میں گرفتار ملزم زبیر سے دوران جسمانی ریمانڈ رشوت کا تقاضا کیا تھا، گرفتار اہلکاروں نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے دوران سہولتکاری فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔
حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے تحقیقات کے لیے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن نعمان خلیل کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ٹیم میں سب انسپکٹر شمس خان، سب انسپکٹر شہریار اور کانسٹیبل مہدی شامل ہیں اور ٹیم نے گرفتار اہلکاروں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان نے مزیدبتایا کہ اب تک افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، گرفتار ملزمان میں عبدالعزیز، احمد سخی، عاطف احمد، نادر رحیم عباسی، ابرار احمد اور زبیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اہلکاروں کے خلاف درج مقدمے کے لیے جے آئی ٹی غیر جانب دارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے راجا رفعت مختار نے کہا کہ محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان ،پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ
- 2 hours ago

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 6 minutes ago

اسحاق ڈار کاامریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

گلوکار بلال بلوچ نے اپنے چارنئے گانے ریلیز کر دئیے،مداحوں کی جانب سے بھرپورحوصلہ افزائی
- 3 hours ago

حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
- 2 hours ago
صارفین کے لیے اچھی خبر ،یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر ایک نئے فیچر کا اضافہ
- an hour ago

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- an hour ago

پانچواں ٹیسٹ : بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دےدی ،سیر یز 2-2سے برابر
- 2 hours ago

دیامر سیلاب: لاپتا افراد کی تلاش ختم، آپریشن اختتام پذیر ، غائبانہ نماز جنازہ ادا
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- 2 hours ago

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 30 minutes ago

وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم
- an hour ago