راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل : ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کو کلیئر کردیا گیا
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور اور وزیر اعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری پر الزام ثابت نہ ہو سکا۔

جی این این کے مطابق 25 ارب روپے کے مبینہ سکینڈل رنگ روڈ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی، رنگ روڈ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے،تحقیقاتی رپورٹ میں کرپٹ عناصر کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے،جن سوسائٹیز نے منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ان کے نام شامل ہیں ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رنگ روڈ منصوبہ سے متصل لینڈ مافیا نے فائدہ اٹھایا، تحقیقاتی رپورٹ میں سرکاری افسران لینڈ مافیا کے زیر اثر پائے گئے، رنگ روڈ منصوبہ کی الائمنٹ میں پروسیجرل اور دانستہ غلطیاں پائی گئی۔رنگ روڈ میں تبدیلیوں کے ذمہ دار اس وقت کی ضلعی انتظامیہ کو قرار دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور اور وزیر اعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری پر الزام ثابت نہ ہو سکا،رنگ روڈ منصوبے کی ابتدائی تحقیقات میں سقم پائے گئے ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی، رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنا اور غیر قانونی ایوارڈ ہونا ثابت ہو گیا، رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ بورڈ سے نہیں لی گئی۔
اسکینڈل کی ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کو کلیئر کردیا گیا ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کابینہ کے کسی رکن کے ملوث ہونے کا ذکر نہیں ہے،رنگ روڈ منصوبے سے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی تحقیقات نیب کرے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پراجیکٹ ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،پراجیکٹ ڈائریکٹر کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ہدایات لنیے کا دعوہ غلط ثابت ہوا، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی پراجیکٹ نے ہاوَسنگ سوسائیٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے 5 نئی انٹر چینج تجویز کیں ،رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی، منصوبے کی لاگت میں پی سی ون میں تبدیل کرنے سے 10 ارب کا اضافہ ہوا ہے،ایک سو کےقریب افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

نوشہرہ: مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ
- 33 منٹ قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن مشنوں میں اقوام متحدہ پولیس کا کردار مضبوط بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 18 گھنٹے قبل

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 18 گھنٹے قبل

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 17 گھنٹے قبل

وسطی نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری جماعت کے اختلافات باقی ہیں، کامران مرتضی ٰ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی نئے وفاقی وزراء، وفاقی کابینہ کے ارکان سے ملاقات
- 11 منٹ قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 18 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل

آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے کتنے آثار ہیں ؟
- 4 گھنٹے قبل