ایسے میں اس فیصلے سے نہ صرف خاندانوں کے درمیان ملاقاتوں کی راہ ہموار ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا،شہباز شریف


اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئرلائن( پی آئی اے) کو کئی برسوں بعد بالآخر برطانیہ کیلئے فضائی آپریشن کی بحالی کی اجازت کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کیلئے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد بیانات کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر شدید بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں قومی ایئرلائن کو یورپ اور برطانیہ سمیت اہم فضائی راستوں سے محروم ہونا پڑا۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میںمزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد افراد آباد ہیں جبکہ ہزاروں برطانوی شہری پاکستان میں موجود ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسے میں اس فیصلے سے نہ صرف خاندانوں کے درمیان ملاقاتوں کی راہ ہموار ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔ برطانیہ پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور یہ بحالی اس تعلق کو مزید مستحکم کرے گی۔
خیال رہے کہ برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد فضائی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے بعد ممکن ہوا۔ اس فیصلے کے تحت پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کی درخواست دے سکتی ہیں۔
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 9 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- a day ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- a day ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- a day ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 9 hours ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- a day ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 4 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 10 hours ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 4 hours ago

