اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
حمیرا کی ڈائری سے ملنے والے نمبروں پر رابطہ کیا جا رہا ہے جبکہ موبائل فون میں 10 اکتوبر سے قبل کی کچھ چیٹس ڈیلیٹ پائی گئی ہیں جن پر بھی تفتیش جاری ہے،پولیس

کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمیرا اصغر کیس میں پولیس نے مالک مکان، اسٹیٹ ایجنٹ، دوست درشہوار سمیت 10 سے زائد افراد کے بیان حاصل کر لیے،جبکہ اس کے علاوہ چوکیدار، گھر میں کام کرنے والی ماسی زرینہ پہلی منزل کے دو مکین اور بالائی منزل کے رہائشیوں کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔
پولیس کامزید کہنا ہے کہ حمیرا نے دو مختلف اسٹیٹ ایجنٹس کی مدد سے فلیٹ حاصل کیا تھا ان کا بیان بھی حاصل کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیانات میں کوئی خاص بات سامنے نہیں آ سکی، تاہم تمام افراد سے حمیرا سے آخری رابطے اور تعلق سے متعلق سوالات کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کی ڈائری سے ملنے والے نمبروں پر رابطہ کیا جا رہا ہے جبکہ موبائل فون میں 10 اکتوبر سے قبل کی کچھ چیٹس ڈیلیٹ پائی گئی ہیں جن پر بھی تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب شہری کی جانب سے کراچی کی سیشن کورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی ہے۔
شہری کی درخواست پر ایس پی کمپلینٹ سیل نے رپورٹ جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور تاحال کوئی بات واضح نہیں ہو سکی۔
جبکہ شہری کا مؤقف تھا کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی نہیں بلکہ قتل تھی، جس کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جائے۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 21 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 20 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل



