جرم
ساہیوال : مخالفین کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق
ساہیوال :تھانہ کمیر کی حدود ٹینکی چوک میں مخالفین کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔
جی این این کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق دونوں بھائیوں کی شناخت عباس اور عمر کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 25 سے 30سال ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کی تعداد دو سے زائد تھی، جو فائرنگ کرکے موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیں گے ۔
موسم
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر
اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پررہا۔
ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کےلحاظ سےلاہور آج پہلے، دہلی دوسرےاورڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہورکاائیر کوالٹی انڈیکس 1591 ریکارڈ کیا گیا جب کہ دہلی کی ہوا میں آلودگی کاتناسب 493 اور ڈھاکا میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا۔
اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا۔
تعلیمی اداروں کی بندش اور نجی اداروں میں 50 فیصد آن لائن کام بھی لاہور کو تاحال اسموگ کےجال سے نہ نکال سکا تاہم محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنادی۔
دوسری جانب پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کونسا شہر پہلے نمبر پر آگیا؟
پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویزبند کر دی گئیں ۔
جرم
سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک
صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کو میجر محمد حسیب کی قیادت میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پرعلاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے بھیجا گیا تھا دہشت گرد ہرنائی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور تین دہشت گرد جہنم واصل کردئیے تاہم اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی سب سے اگلی گاڑی دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نوراحمد بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاکستان کی سیکورٹی افواج نے بلوچستان کے امن واستحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اورہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔
دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
آج اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قوم کی جانب سے مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانی دینے پر میجرمحمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کو سلام پیش کیا ۔
انہوں نے کہاکہ قوم شہداء اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
پاکستان
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان