بارشوں سے ہونے والے حادثات میں 109 افراد جاں بحق اور 438 زخمی ہوئے جب کہ حالیہ بارشوں سے سب سےزیادہ 24 اموات لاہور میں ہوئیں


پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ سامنے آگئی۔
ریسکیو حکام کی رپورٹ کے مطابق 25 جون سے اب تک پنجاب بھر میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں 109 افراد جاں بحق اور 438 زخمی ہوئے جب کہ حالیہ بارشوں سے سب سےزیادہ 24 اموات لاہور میں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں 15،شیخوپورہ میں 11 ، راولپنڈی میں 10،اوکاڑہ میں 8 ،بہاولنگر میں 7 اموات ہوئیں جب کہ پنجاب کے باقی اضلاع میں 34 افراد جاں بحق ہوئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق25 جون سے اب تک 351 بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات ہوئے اور زیادہ تر اموات بوسیدہ عمارتیں گرنے کی وجہ سے ہوئیں، کرنٹ لگنے کے 22 واقعات اور 61 ٹریفک حادثات بھی ہوئےجب کہ آسمانی بجلی گرنے کے 4 اور35متفرق حادثات ہوئے۔
ڈی جی عرفان علی نے بتایا کہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں غیر معمولی بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کی گئی، ریسکیو آپریشنز میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے تقریباً 1000 سے زائد شہریوں کومحفوظ مقامات پرپہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جہلم میں 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، 174 افراد کو ضلعی اتظامیہ اور 64 شہریوں کو فوجی جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ 160 شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کےباعث سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جن میں سے27 شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا۔
عرفان علی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو گا، شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 14 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 19 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago



