متحدہ عرب امارات میں 5,297 پاکستانی جیلوں میں موجود ہیں ، ترکی میں 1,437 اور بھارت میں 738 پاکستانی مختلف الزامات میں قید ہیں


اسلام آباد: وزارتِ سمندر پار پاکستانی نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 76 ممالک میں مجموعی طور پر 21,406 پاکستانی شہری قید ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی ہے۔
یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ وزارت کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ:
سعودی عرب میں سب سے زیادہ 10,423 پاکستانی قید ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں 5,297 پاکستانی جیلوں میں موجود ہیں ، ترکی میں 1,437 اور بھارت میں 738 پاکستانی مختلف الزامات میں قید ہیں۔
حکام کے مطابق، 14 ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں سے قیدیوں کا مکمل ریکارڈ ابھی تک حاصل نہیں ہو سکا۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ کئی پاکستانی محض جرمانہ ادا نہ کر سکنے کے باعث جیلوں میں قید ہیں۔
پچھلے اعدادوشمار سے فرق:
یاد رہے کہ 19 مئی 2025 کو وزارتِ خارجہ نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ دنیا بھر میں 23,456 پاکستانی قید ہیں، جن میں:
سعودی عرب میں 12,156 ، یو اے ای میں 5,211 ، چین میں تقریباً 400 ، بحرین میں 450 ، افغانستان میں 88 ، قطر میں 338 ، عمان میں 309 ، ملائیشیا میں 255 پاکستانی شامل تھے۔
یہ فرق اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یا تو کچھ قیدی رہا ہو چکے ہیں، یا نئے اعدادوشمار میں کچھ ممالک کا ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 4 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 2 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان
- 5 گھنٹے قبل

کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے معذرت کر لی
- 5 گھنٹے قبل

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
- 3 گھنٹے قبل

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 2 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل

ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ
- 5 گھنٹے قبل