شہریوں کے لیے اچھی خبر،سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
اب تک 37.22 ملین سے زائد صارفین فری وائی فائی سروس سے مستفید ہو چکے ہیں اور 905 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال کیا جا چکا ہے،حکام


لاہور: شہریوں کی سہولت کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 22 اضلاع میں اب 710 مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاہور شہر میں فری وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 230 سے بڑھا کر 430 کر دی گئی ہے جبکہ سروس کو پنجاب کے 11 سے بڑھا کر 22 اضلاع تک فعال کر دیا گیا ہے۔
ان میں لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، حسن ابدال، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم اضلاع شامل ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اب تک 37.22 ملین سے زائد صارفین فری وائی فائی سروس سے مستفید ہو چکے ہیں اور 905 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال کیا جا چکا ہے۔
جبکہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فری وائی فائی سروس کو نئی ٹیکنالوجی Wi-Fi 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 4 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 6 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 7 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 5 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 10 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 7 hours ago










