دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے،دفتر خارجہ
عالمی برادری کالعدم مجید بریگیڈ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی بی ایل اے والا درجہ دے،پاکستان کی لشکر طیبہ سے کوئی بھی تعلق حقائق کے منافی ہے،دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست رہا ہے اور اس نے عالمی امن کے قیام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس کی ایک مثال دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری ہے، جو ایبی گیٹ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مظالم سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے اس حوالے سے بے مثال قربانیاں دیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پہلگام واقعہ، جو کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ جموں و کشمیر میں پیش آیا، اس کی تحقیقات تاحال غیر حتمی ہیں، اس واقعے کو کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے جوڑنے کی بھارتی کوششیں زمینی حقائق کے منافی ہیں۔
ترجمان کی جانب سےمزید کہا گیا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے معروضی اور غیر امتیازی پالیسیاں اپنائے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کالعدم مجید بریگیڈ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی بی ایل اے والا درجہ دے،پاکستان کی لشکر طیبہ سے کوئی بھی تعلق حقائق کے منافی ہے، پاکستان نے مؤثر اور جامع حکمت عملی سے متعلقہ تنظیموں کو ختم کیا، ان تنظیموں کی قیادت کو گرفتار کرکے مقدمات چلائے گئے۔

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- ایک دن قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 21 گھنٹے قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- ایک دن قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 18 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- ایک دن قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- ایک دن قبل







