Advertisement
پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم

سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کا چالان عدالت میں جمع کرایا گیا، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jul 19th 2025, 5:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کا چالان عدالت میں جمع کرایا گیا، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس میں شامل دیگر غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ساتھ ہی علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو پیشی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں ذاتی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

یاد رہے کہ تھانہ بارہ کہو میں لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے، جن پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔

Advertisement
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا

سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا

  • 7 گھنٹے قبل
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

  • 12 گھنٹے قبل
پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

  • 7 گھنٹے قبل
مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت

  • 10 گھنٹے قبل
ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا

  • 12 گھنٹے قبل
لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا

  • 11 گھنٹے قبل
امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد  ملنے کا امکان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان

  • 14 گھنٹے قبل
صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری

  • 14 گھنٹے قبل
تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement