پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے آج چکوال کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں وہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا مشاہدہ کریں گی


پنجاب کے ضلع چکوال میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں 32 سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ سیلابی ریلے متعدد رابطہ پلوں کو بہا لے گئے۔
سڑکوں کی تباہی کے باعث کئی دیہی اور شہری علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس سے آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ تاہم، انتظامیہ کی جانب سے بند راستے کھولنے کے لیے ہیوی مشینری متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہے۔
بارشوں کے دوران بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے، تاہم واپڈا حکام نے بجلی کی بحالی کے لیے مرمتی کام کا آغاز کر دیا ہے۔
دریں اثنا، کلرکہار-چکوال روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والا راستہ کلیئر کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے آج چکوال کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں وہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا مشاہدہ کریں گی۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 11 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 8 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل






