پی ٹی آئی کے امریکا ونگ نے بھی اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا “ریاست ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ انتقامی رویہ اپنا رہی ہے، یہ انصاف نہیں، محض سیاسی انتقام ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی۔ ان کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد کو معدے کے شدید انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
“ہفتے کے روز ڈاکٹر یاسمین راشد کو زبردستی اسپتال سے ڈسچارج کر کے جیل منتقل کر دیا گیا، حالانکہ اُن کے میڈیکل ٹیسٹ ہو چکے تھے اور علاج جاری تھا۔ نہ اہلِ خانہ کو اطلاع دی گئی، نہ وکلا کو۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی موکلہ کو علاج کی بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کی جا رہیں، جو آئینی طور پر ہر قیدی کا حق ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اس معاملے کو "انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی" قرار دیا۔ ان کے الفاظ میں “یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ حکومت ایک بزرگ، علیل خاتون کو مناسب علاج سے محروم رکھ کر سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ یہ عمل غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے کے لیے بی آئی پی اے پی مشین فراہم کی گئی تو رات کے وقت بجلی بند کر دی گئی تاکہ مشین کام نہ کرے۔
پی ٹی آئی کے امریکا ونگ نے بھی اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا “ریاست ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ انتقامی رویہ اپنا رہی ہے، یہ انصاف نہیں، محض سیاسی انتقام ہے۔”
پاکستان کا آئین ہر شہری کو زندگی، وقار، اور طبی سہولیات کا حق دیتا ہے، چاہے وہ زیرِ حراست ہی کیوں نہ ہو۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلے بھی واضح کرتے ہیں کہ قیدی کو صحت کی مکمل سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

امریکی صد رٹرمپ کا متحدہ عرب امارت میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 7 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 4 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 6 گھنٹے قبل