بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں


ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران شدید بارشوں سے کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور میں ریکارڈ کی گئی جہاں 184 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسلام آباد ہی کے دوسرے علاقے گولڑہ میں 99 ملی میٹر، راولپنڈی میں 54 ملی میٹر اور چکلالہ میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے ضلع نارووال میں 62 ملی میٹر، سیاحتی مقام مری میں 42 ملی میٹر، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں گڑھی دوپٹہ میں 75 ملی میٹر، مظفرآباد میں 62 ملی میٹر اور کوٹلی میں 57 ملی میٹر بارش ہوئی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بالاکوٹ میں 30 ملی میٹر اور پاراچنار میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے علاقے قلات میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جہاں 28 ملی میٹر بارش نوٹ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مری میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی موسلادھاربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے جس کے نتیجے میں کئی درخت گرگئے اور گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ راولپنڈی میں بھی شدید بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
مری کے بوستال روڈ اور ایکسپریس وے کے آوائین کے مقام پر پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے جس دوران 3افراد پتھر لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے جب کہ امدادی ٹیموں نے گاڑیوں اور 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا دوسری جانب نمب جھنڈا گلی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 گھر زد میں آگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مری میں وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث کئی درخت گرگئے جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں، بارشوں کے نتیجے میں بھوربن اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 12 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو مری کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی اور کہا کہ ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے سے مکمل سے گریز کریں۔

یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے ویژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی ایک پختہ یاد دہانی ہے،چیف جسٹس
- an hour ago

جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 3 hours ago

78واں یوم آزادی: سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
- an hour ago

ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل
- 2 hours ago

صدر مملکت کی 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد
- 3 hours ago

ابو ظہبی میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
- 12 minutes ago

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس پر دہشت گردوں کےحملے، 5 اہلکار شہید 5 زخمی
- 2 hours ago

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
- 22 minutes ago

بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
- 30 minutes ago

پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا
- 3 hours ago

یوم آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو،کانگریس ارکان اور یورپی یونین کی سفیر کی مبارکباد
- 3 hours ago

78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی قوم کو مبارکباد
- 3 hours ago